سورة المزمل - آیت 7
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ تیرے لیے دن میں ایک لمبا کام ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 17 یعنی دوسری ضرورتوں کے لئے تو دن میں بڑا وقت مل جاتا ہے اس لئے رات کو اپنے رب کی عبادت کیجیے۔ جس کے دوسرے معنی مشغولیت کے بھی ہیں۔