سورة المزمل - آیت 5
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً ہم ضرور تجھ پر ایک بھاری کلام نازل کریں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 شاہ صاحب فرماتے ہیں :” یعنی ریاضت کرتو بھاری بوجھ آسان ہو۔“ مطلب یہ ہے کہ رات کو عبادت کر کے اپنے آپ کو سختی برداشت کرنے کا عادی بنایئے۔ آئندہ آپ پر قرآن اور تبلیغ کا گرانبار فریضہ ڈالا جانے والا ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں سردی کے موسم میں جب آپ پر وحی آتی تو آپ کی پیشانی پسینہ سے شرابور ہوجاتی۔ (بخاری)