سورة المعارج - آیت 2
لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کافروں پر، اسے کوئی ہٹانے والا نہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 حضرت ابن عباس فرماتے ہیں یہ شخص جس نے عذاب مانگا نضر بن حارث تھا جبکہ اس نے یہ کہا تھا اللھم ان کان ھذا ھو الحق میں عندک فامطر علینا حجارۃ من السمآء اوئینا بعذاب الیم چنانچہ یہ شخص بدر کے روزمارا گیا۔ جمہور علماء تفسیر نے یہی تاویل کی ہے۔ یا ممکن ہے عذاب مانگنے والے سے مراند آنحضرت ہی ہوں۔ چنانچہ شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ ” یعنی پیغمبر نے تم پر عذاب مانگا ہے وہ کسی سے نہ ہٹایا جائیگا۔ (موضح) مگر پہلی تاویل قابل ترجیح ہے۔