سورة الحاقة - آیت 36
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہ اس کے لیے زخموں کے دھوون کے سوا کوئی کھانا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یا ” زخموں کا دھوئوں“ عموماً مفسرین نے غسلین کے یہی معنی بیا نکئے ہیں۔ ضحاک اور ربیع کہتے ہیں کہ وہ ایک درخت ہے جسے دوزخی کھائیں گے۔ قتادہ کہتے ہیں کہ وہ بدترین قسم کا ایک کھانا ہے۔ ابن زید کہتے ہیں کہ اس کی اور زقوم کی حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ دوسری آیت میں ہے۔ لیس لھم طعام الامن ضریع“ ان کو ضریع کے سوا کوئی کھانا نصیب نہ ہوگا۔ اس لئے ممکن ہے غسلین سے مراد ” ضریع“ ہی ہو۔ (شوکانی)