سورة النسآء - آیت 44
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يَشْتَرُونَ الضَّلَالَةَ وَيُرِيدُونَ أَن تَضِلُّوا السَّبِيلَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنھیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا، وہ گمراہی کو خریدتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم راستے سے بھٹک جاؤ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی یہود خود گمرہ ہیں اور تم کو بھی بہکانا چاہتے ہیں (ابن کثیر )