سورة القلم - آیت 50
فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس کے رب نے اسے چن لیا، پس اسے نیکوں میں شامل کردیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ان کا مرتبه اور بڑھایا اور انہیں اعلیٰ درجہ کے نیک اور شائستہ بندوں میں داخل رکھا۔ صحیحین میں حضرت ابوہریرہ(رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت( ﷺ)نے فرمایا: کسی شخص کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ میں (حضرت) یونس بن متی (علیه السلام)سے بہتر ہوں۔ (ابن کثیر) حضرت یونس (علیه السلام)کا قصہ سورۃ یونس آیت 98 اور سورۃ انبیاء آیت 87-88 میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔