سورة القلم - آیت 43

خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذلت انھیں گھیرے ہوئے ہوگی، حالانکہ انھیں سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا، جب کہ وہ صحیح سالم تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 گویا آخرت میں انہیں یہ سزا جائے گی کہ انہیں سجدہ کرنے کے ناقابل بنا دیا جائے گا۔ کعب الاحبار کہتے ہیں کہ یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو نماز با جماعت میں شریک نہیں ہوتے۔ (شوکانی)