سورة القلم - آیت 6
بِأَييِّكُمُ الْمَفْتُونُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہ تم میں سے کون فتنے میں ڈالا ہوا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی قیامت کے روز جب حق واضح ہوگا اور ان دیکھی حقیقتوں سے پردہ اٹھے گا تو پتا چل جائے گا کہ حقیقت میں دیوانہ کون تھا۔