سورة الملك - آیت 27

فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَقِيلَ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَدَّعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس جب وہ اس کو قریب دیکھیں گے تو ان لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے جنھوں نے انکار کیا اور کہا جائے گا یہی ہے وہ جو تم مانگا کرتے تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی غم اور افسوس کے مارے رُوسیاہ ہوجائیں گے اور ان پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی۔ ف 6 یعنی بار بار پیغمبر اور مسلمانوں سے کہا کرتے تھے کہ بتائو یہ وعدہ کب پورا ہوگا۔