سورة الملك - آیت 17

أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یا تم اس سے بے خوف ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھراؤ والی آندھی بھیج دے، پھر عنقریب تم جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 جیسا کہ اس نے قوم لوط اور اصحاب فیل پر پتھرائو کیا۔ ف 9 یعنی سچ تھا یا جھوٹ؟ لیکن تمہارا اس وقت جاننا تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا، لہٰذا اس وقت جو مہلت تمہیں مل رہی ہے اس سے فائدہ اٹھائو اور توبہ کرو۔