سورة التغابن - آیت 17
إِن تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اگر تم اللہ کو قرض دو گے، اچھا قرض تو وہ اسے تمھارے لیے کئی گنا کر دے گا اور تمھیں بخش دے گا اور اللہ بڑا قدردان، بے حد بردبارہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی اپنی حلال کی کمائی میں سے خوشدلی کے ساتھ اس کی راہ میں خرچ کروں گے۔ ف 10 اور قدردانی یہ ہے کہ تھوڑے عمل پر بہت ثواب دیتا ہے۔