سورة التغابن - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سورۃ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی۔ بعض نے اسے مکی قرار دیا ہے ایک روایت میں حضرت ابن عباس(رض) فرماتے ہیں کہ یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوئی۔ البتہ اس کی آخری آیتیںİيَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْĬ سے آخر سورۃ تک مدینہ میں اس وقت نازل ہوئیں جب عوف بن مالک(رض) نے اپنی بیوی اور لڑکے کی آنحضرت) ﷺ(کے سامنے شکایت کی۔