سورة الصف - آیت 12

يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ تمھیں تمھارے گناہ معاف کردے گا اور تمھیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں اور رہنے کی پاکیزہ جگہوں میں، جو ہمیشہ رہنے کے باغوں میں ہیں، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 ” عَدْنٍ “ کےمعنی رہنے کے بھی ہیں اور یہ جنت کے ایک حصہ کا نام بھی ہے۔ اس لئے ” جَنَّاتِ عَدْنٍ “ کا مطلب ” عدن کے باغ“ بھی ہوسکتا ہے اور ” ہمیشہ رہنے والے باغ بھی۔