سورة الصف - آیت 8
يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں کے ساتھ بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے، اگرچہ کافر لوگ ناپسند کریں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یعنی جھوٹی باتیں بنا کر یا طعن و تشنیع کر کے قرآن یا اسلام کو بے اعتبار کردیں تاکہ لوگ مسلمان نہ ہوں۔ ف 3 یعنی کافر اس نور … دین اسلام … کو مٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لئے چاہے کتنا ہی زور صرف کر ڈالیں اللہ تعالیٰ اسے پوری طرح غالب کر یک رہے گا۔