سورة الممتحنة - آیت 3
لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
قیامت کے دن ہرگز نہ تمھاری رشتہ داریاں تمھیں فائدہ دیں گی اور نہ تمھاری اولاد، وہ تمھارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ اسے جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یعنی تم اپنے ایمان کی بدولت جنت میں جائو گے اور وہ اپنے کفر کی بدلوت دوزخ میں تمہارا اور ان کا کیسا ؟ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ تمہارا اور ان کا فیصلہ کر دیگا لہٰذا یہ کافر رشتہ دار تمہارے کسی کام نہ آئیں گے۔