سورة المجادلة - آیت 19
اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
شیطان ان پر غالب آ گیا، سو اس نے انھیں اللہ کی یاد بھلا دی، یہ لوگ شیطان کا گروہ ہیں۔ سن لو! یقیناً شیطان کا گروہ ہی وہ لوگ ہیں جو خسارہ اٹھانے والے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 انہیں دنیا کی رنگ رلیوں میں ایسا مست کردیا کہ وہ بھول گئے کہ کوئی خدا بھی ہے جس سے ڈرنا چاہیے اور اس کے احکام و فرامین پر عمل کرنا چاہئے ف 5 اس سے بڑھ کر تباہی کیا ہوگی کہ انہوں نے جنت کو دوزخ کے بدلے اور ہدایت کو گمراہی کے بدلے بیچ ڈالا۔