سورة الحديد - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 یہ سورۃ بالاتفاق مدنی ہے۔ سنن نسائی کی ایک مرسل روایت میں ہے کہ آنحضرت اس وقت تک نہ سوتیت ھے جب تک آپ سبحان نہ پڑھ لیتے اور آپ فرمایا کرتے تھے کہ ان میں ایک آیت ہے جو ہزاروں آیتوں سے افضل ہے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں ” شاید وہ آیت یہ ہو“ ھو الاول و الاخر و الاطھر و الباطن وھو بکل شی علیم واللہ اعلم (مسبحات سے مراد وہ سورتیں ہیں جن کے شروع میں سبح یا سبح آتا ہے۔ یعنی حدید حشر صف، جمعہ اور تغابن (شوکانی)