سورة الواقعة - آیت 55

فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر پیاس کی بیماری والے اونٹوں کے پینے کی طرح پینے والے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 اور ” پھر بھی ان کی پیاس نہیں بجھتی“ اونٹ کو ایک بیماری استسقاء کی طرح ہوتی جاتی ہے۔ اس میں وہ جتنا پانی پاتا ہے سب پی جاتا ہے لیکن سیراب نہیں ہوتا۔ دوزخیوں کو بھی اس طرح کی پیاس میں مبتلا کیا جائے گا اور پھر پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا اعاذنا اللہ منھا