سورة الواقعة - آیت 45

إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں پالے ہوئے تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یعنی حرام و حلال سے بے پروا ہو کر نفس کی خواہشوں اور دنیا کی رنگ رلیوں میں مست ہوچکے تھے۔