سورة الواقعة - آیت 30
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ایسے سائے میں جو خوب پھیلا ہوا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں سوار سو سال چلے گا لیکن اسے طے نہ کر پائے گا۔ ” اگر تم چاہو تو آیت“ و ظل ممدود پڑھ لو۔“ (شو کانی)