سورة الرحمن - آیت 68
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان دونوں میں پھل اور کھجوروں کے درخت اور انار ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 جنت میں ہر قسم کے پھل جنہیں جنتی لوگ پسند کریں گے نہایت کثرت سے ہوں گے لیکن کھجور اور انار کا ذکر خاص طور پر اسلئے فرمایا کہ ان دونوں کو عرب بہت پسند کرتے تھے اور وہ ان کی سر زمین میں بکثرت پائے جاتے تھے۔ ان کے مقابلہ میں دوسرے پھلوں سے وہ اس قدر واقف نہ تھے۔