سورة الرحمن - آیت 60

هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کیا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی دنیا کے نیک عمل کا بدلہ آخرت میں نیک ہی دیا جائے گا ۔ حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت(ﷺ) نے اس آیت کی تفسیر یوں فرمائی : ” جسے توحید کی نعمت دی گئی اس کا بدلہ جنت کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔“ (شوکانی)