سورة النسآء - آیت 4
وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً ۚ فَإِن طِبْنَ لَكُمْ عَن شَيْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَّرِيئًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور عورتوں کو ان کے مہر خوش دلی سے دو، پھر اگر وہ اس میں سے کوئی چیز تمھارے لیے چھوڑنے پر دل سے خوش ہوجائیں تو اسے کھالو، اس حال میں کہ مزے دار، خوشگوار ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 لیکن بعض مفسرین نے اس کے معنی واجبتہ اور فریضتہ کئے ہیں اور اس پر اجماع ہے کہ شوہر کے ذمہ بیوی کا مہر ادا کرنا واجب ہے۔ (فتح القدیر) ف 2 ہاں اگر عورت اپنی خوشی سے بغیر کسی دباو کے مہر معاف کر دے تو نہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے (ابن کثیر