سورة الرحمن - آیت 26
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہر ایک جو اس ( زمین) پر ہے، فنا ہونے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یہاں فنا ہوجانے کو نعمت قرار دیا گیا ہے اور وہ اس لحاظ سے کہ فنا ہوجانے کے بعد سب دوبارہ زندہ ہوں گے اور سب کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے۔ قرطبی