سورة الرحمن - آیت 13

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو (اے جن و انس!) تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔ ایک کا انکار کرو گے تو دوسری سامنے آجائے گی اور دوسری کا انکار کرو گے تو تیسری آخر کہاں تک انکار کرتے جائو گے؟ یہ آیت اس سورۃ میں اکیس بار آئی ہے۔ جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے اس عن کر لا بشئی من نعمک ربنا نکدب ولک الحمد کہنا مستحب ہے۔