سورة القمر - آیت 50

وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہمارا حکم تو صرف ایک بار ہوتا ہے، جیسے آنکھ کی ایک جھپک۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی ہم پلک جھپکتے ہیں جو چاہیں کر ڈالیں کسی چیز کے بنانے بگاڑنے میں ہمیں ہرگز دیر نہیں لگتی۔ لہٰذا یہ نہ سمجھو کہ ہم قیامت لانا چاہیں تو اس کے آنے میں دیر ہوجائیگی۔