سورة القمر - آیت 37

وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یقیناً انھوں نے اسے اس کے مہمانوں سے بہکانے کی کوشش کی تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں، پس چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 مہمانوں سے مراد فرشتے ہیں جو حضرت لوط کے ہاں مہمان بن کر آئے تھے۔ سو رہ ہود اور سورۃ قبر میں مفصل قصہ گزر چکا ہے۔