سورة النجم - آیت 56

هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یعنی حضرت محمد ﷺ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ” یہ (تباہی جس کا ذکر کیا گیا) پہلے آنے والی تنبیہوں میں سے ایک تنبیہ ہے۔ “