سورة الطور - آیت 49

وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور رات کے کچھ حصے میں پھر اس کی تسبیح کر اور ستاروں کے جانے کے بعد بھی۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 جمہور مفسرین کے قول یہ پوری سورۃ مکی ہے ایک روایت میں حضرت ابن عباس نے آیت الذین یجتنبون کیا براء الاثم و القواحش کو مدنی قرار دیا ہے۔ صحیحین میں حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہ سب سے پہلی سورۃ جس میں سجدہ تلاوت اترا، سورۃ نجم تھی۔ آنحضرت نے سجدہ کیا اور ایک شخص کے سوا سب نے سجدہ کیا۔ علماء نے تصریح کی ہے کہ سجدہ تلاوت مستحب ہے واجب نہیں ہے اور یہی صحیح معلوم ہوتا ہے۔ (شوکانی)