سورة الطور - آیت 43
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا ان کا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے؟ پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی ایسی ہستی جس کا حکم مانا جائے چنانچہ شاہ صاحب نے یہاں ” الہ“ کا ترجمہ ” حاکم“ کیا ہے۔