سورة الطور - آیت 41

أَمْ عِندَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یا ان کے پاس غیب ہے؟ پس وہ لکھتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی ان کے مطابق اپنے معاملات کا فیصلہ کرتے ہیں اور اپنے آپ کو اس قانون سے بے نیاز سمجھتے ہیں جسے خدا کی طرف سے محمد( ﷺ) لے کر آئے ہیں۔