سورة الطور - آیت 24
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان پر چکر لگاتے رہیں گے انھی کے لڑکے، جیسے وہ چھپائے ہوئے موتی ہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی ایسے موتی جو غلاف یا سیپ کے اندر ہوں اور کسی نے انہیں چھواء تک نہ ہو۔ اس لئے نہایت صاف شفاف ہوں۔