سورة الذاريات - آیت 53
أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا انھوں نے ایک دوسرے کو اس (بات) کی وصیت کی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ (خود ہی) سر کش لوگ ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 جو ہر زمانہ میں پیغمبروں (علیهم السلام) کی ایک ہی طرح سے مخالفت کرتے رہے ہیں۔ ف 7 یعنی ان کی ایک جیسی مخالفت کی وجہ ایک دوسرے کو وصیت نہیں ہے بلکہ سرکشی ہے جو ان سب کی طبیعت میں یکساں پائی گی ہے اور پائی جاتی ہے۔