سورة الذاريات - آیت 52

كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اسی طرح ان لوگوں کے پاس جو ان سے پہلے تھے، کوئی رسول نہیں آیا مگر انھوں نے کہا یہ جادوگر ہے، یا دیوانہ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 کہ شرک بری بلا ہے تم تباہ ہوجائو گے۔ ف 5 اس سے مقصود آنحضرتﷺ کو تسلی دینا ہے کہ اس طرح کی مخالفت سے پہلے تمام پیغمبروں (علیهم السلام) کو بھی سابقہ پیش آتا رہا ہے اس لئے آپﷺ پوری ہمت اور صبر و استقال سے دعوت کا کام جاری رکھئے۔