سورة الذاريات - آیت 38
وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور موسیٰ میں (بھی ایک نشانی ہے) جب ہم نے اسے فرعون کی طرف ایک واضح دلیل دے کر بھیجا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی عصا، ید بیضا اور دوسرے معجزات جو اس بات کی صریح دلیل تھے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)کو اللہ تعالیٰ ہی نے اپنا رسول بنا کر بھیجا تھا۔