سورة الذاريات - آیت 23
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو آسمان و زمین کے رب کی قسم ہے ! بلاشبہ یہ (بات) یقیناً حق ہے اس (بات) کی طرح کہ بلا شبہ تم بولتے ہو۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 یعنی جیسے بات کرتے وقت تمہیں اپنے گویا ہونے کا یقین ہوتا ہے۔