سورة الذاريات - آیت 9
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس (قیامت) سے وہی بہکایا جاتا ہے جو ( پہلے سے) بہکایا گیا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی جس کی قسمت میں اللہ تعالیٰ نے روز ازل سے کفر و نافرمانی لکھ دی ہے۔”مَنْ أُفِكَ “ کا دوسر ا ترجمه یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” جو (حق سے) پھرا ہوا ہے۔ یعنی گمراہ ہے۔