سورة الفتح - آیت 19
وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بہت سی غنیمتیں، جنھیں وہ حاصل کرینگے اور اللہ ہمیشہ سے سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً “ بدل من’’فَتْحًا قَرِيبًا والواؤ مقحمۃ) چنانچہ حدیبیہ کے تین ماہ بعد ہی رسول اللہﷺ خیبر کی طرف متوجہ ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے خیبر فتح کرایا۔ بہت سا مال غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ آیا اور اس کے علاوہ بہت سے باغ بھی ملے اللہ تعالیٰ کا یہ انعام تھا ان مسلمانوں پر جنہوں نے حدیبیہ کی کٹھن مہم میں آنحضرتﷺ کا ساتھ دیا تھا۔ (قرطبی)