سورة محمد - آیت 2
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے اور اس پر ایمان لائے جو محمد پر نازل کیا گیا اور وہی ان کے رب کی طرف سے حق ہے، اس نے ان سے ان کی برائیاں دور کردیں اور ان کا حال درست کردیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی دنیا و آخرت دونوں بنا دیں، دنیا میں ان کے لئے عزت اور آخرت میں جنت ہے۔