سورة الأحقاف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے۔ (قرطبی) بعض مفسرین نے اس کی آیت İقُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ ......Ĭ کو مدنی قرار دیا ہے طبرانی میں ہے کہ یہ آیت حضرت عبداللہ بن سلام کے مسلمان ہونے کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ (روح)