سورة الدخان - آیت 56

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَىٰ ۖ وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ اس میں موت کا مزہ نہیں چکھیں گے، مگر وہ موت جو پہلی تھی اور وہ انھیں بھڑکتی آگ کے عذاب سے بچائے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی وہاں کبھی موت نہ آئے گی۔ صحیحین کی ایک روایت میں ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا : موت کو ایک بھورے رنگ کے مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور اسے جنت و دوزخ کے درمیان کھڑا کر کے ذبح کردیا جائے گا پھر کہا جائیگا ” اے جنت والو ! تم ہمیشہ زندہ رہو گے۔“ اور اے دوزخ والو ! تمہیں بھی ہمیشہ رہنا ہے۔ (ابن کثیر)