سورة الدخان - آیت 21
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ سے الگ رہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی مجھ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کرو ورنہ تباه ہوجائو گے کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آچکاہوں۔