سورة الدخان - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی اس پر سب کا اتفاق ہے البتہ اس کی ایک آیت ( انا کاشفوا العذاب) مدینہ میں نازل ہوئی۔ (قرطبی) حدیث میں ہے کہ جمعہ کی رات کو اس سورۃ کا پڑھنا باعث برکت و فضلیت ہے۔ ( شوکانی)