سورة الزخرف - آیت 83

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس انھیں چھوڑ دے فضول بحث کرتے رہیں اور کھیلتے رہیں، یہاں تک کہ اپنے اس دن کو جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 اس وقت سب حقیقت کھل جائے گی اور دماغ درست ہوجائے گا۔ دن سے مراد قیامت کا دن ہے یا موت کا دن یا دنیا میں عذاب کا دن۔