سورة الزخرف - آیت 58
وَقَالُوا أَآلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ ۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًا ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھوں نے کہا کیا ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ ؟ انھوں نے تیرے لیے یہ (مثال) صرف جھگڑنے ہی کے لیے بیان کی ہے، بلکہ وہ جھگڑالو لوگ ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی جب ہر وہ شخص جس کی اللہ کے سواعبادت کی جاتی ہے دوزخ کا ایندھن ہے تو ہمارے بتوں اور عیسیٰ ( علیہ السلام) میں کیا فرق رہا۔ ہمیں یہ بات منظور ہے کہ عزیز ، عیسیٰ (علیہما السلام) اور فرشتے بھی دوزخ میں جائیں اور ہمارے بت بھی۔ ( قرطبی) ف 13 ورنہ اس کی جو حقیقت ہے اسے یہ خود بھی سمجھتے ہیں۔