سورة الزخرف - آیت 54

فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

غرض اس نے اپنی قوم کو ہلکا (بے وزن) کردیا تو انھوں نے اس کی اطاعت کرلی، یقیناً وہ نافرمان لوگ تھے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ” اس نے اپنی قوم کو ہلکا جانا“ یعنی اس نے اپنے ملک کے باشندوں کی عقل اور سمجھ کو بکائو مال سمجھا اس لئے وہ اپنی مکاریوں اور چال نازیوں سے انہیں پھسلانے اور الو بنانے میں کامیاب ہوگیا یا ان کو مجبور کیا کہ اس کا ساتھ دیں۔ ( قرطبی)۔ ف 8 یعنی فسق و فجور ان کی سرشت بن چکا تھا۔