سورة الزخرف - آیت 43

فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس تو اس کو مضبوطی سے پکڑے رکھ جو تیری طرف وحی کیا گیا ہے، یقیناً تو سیدھے راستے پر ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کافروں کی مخالفت سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے یہ اطمینان کا فی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) راہ حق پر ہیں، لہٰذا نتائج سے بے فکر ہو کر اپنی دعوت کا کام جاری رکھیں اور خود اس پر کار بند رہیں۔