سورة الزخرف - آیت 15
وَجَعَلُوا لَهُ مِنْ عِبَادِهِ جُزْءًا ۚ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ مُّبِينٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھوں نے اس کے لیے اس کے بعض بندوں کو جز بنا ڈالا، بے شک انسان یقیناً صریح ناشکرا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 جزء سے شریک یا اولاد میں سے خا ص طور پر بیٹیاں مراد ہیں اور محاورہ میں ( اجزات المراہ) کے معنی ہیں عورت نے مادین اولاد کو جنم دیا۔ ( قرطبی) ف 1 جو اپنے مالک کی شان اور عظمت کو نہیں سمجھتا۔