سورة الزخرف - آیت 4

وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بے شک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں یقیناً بہت بلند، کمال حکمت والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 گو تم اس کی قدر و منزلت نہ کرو ۔لفظ’’ حکیم ‘‘کے دوسرے معنی ’’محکم‘‘ بھی ہو سکتے ہیں۔ یعنی اس کے دلائل نہایت مضبوط اور احکام غیر منسوخ ہیں اور اس کے مضامین میں کسی قسم کا تضاد یا اختلاف بیان نہیں پایا جاتا۔