سورة الشورى - آیت 19

اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ ۖ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِيزُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے، رزق دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور وہی بہت قوت والا، سب پر غالب ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 اس لئے ان میں سے بہت سوں کی تکذیب و استہزاء کے باوجود انہیں بھوکا نہیں مارتا بلکہ ان کی تمام ضرورتوں کو اپنے لط و کرم سے پورا کرتا ہے۔ ف 1 یعنی روزی کے سلسلہ میں کسی کا اس پر زور نہیں ہے کہ وہ دینا چاہیے تو اسے روک سکے اور نہ دینا چاہے تو اس سے لے سکے۔